15 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:33
چنیوٹ: شادی کی تقریب میں دلہاکی دلہن پرفائرنگ، سہیلی ہلاک
جیو نیوز - چنیوٹ…چنیوٹ کے موضع کوہلیاں میں شادی کی تقریب میں دلہانے دلہن پرفائرنگ کردی ۔ فائرنگ سے دلہن کی سہیلی جاں بحق ہوگئی ،پولیس کے مطابق فائرنگ سے دلہن بچ گئی۔ فائرنگ کے بعددلہا موقع سے فرار ہوگیا،تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اسکے 4ساتھی گرفتارکرلیے گئے ہیں۔گرفتار ہونے والوں نے پولیس کو بتایا ہے کہ دلہامنصوبہ بندی کیساتھ دلہن کوقتل کرنے ا ٓیاتھا، دوسری جانب دلہن نے الزام عائد کیا ہے کہ دلہا مقتول لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔