تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:26

ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن بنانے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نے پرویز سعید کو مینیجنگ ڈائریکٹر ہاوٴس بلڈنگ فنانس کارپوریشن ،ا ور ڈاکٹر مختار احمد کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا عہدہ جولائی 2013 سے خالی تھا۔چیئرمین کے عہدے پر تقرر کے لئے احسن اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی سرچ کمیٹی نے ڈاکٹر مختار احمد کو نامزد کیا تھا۔ڈاکٹر مختار یکم فروری 2013 سے ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ، اس سے پہلے وہ چار سال ممبر آپریشن اینڈ پلاننگ ہائیر ایجوکیشن کمیشن بھی رہ چکے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیر کے روز چیرمین کے تقرر کے لئے سیکرٹری ایجوکیشن کو پندرہ روز کی مہلت دی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.