16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:19
سردارمہتاب نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے حلف اٹھالیا
جیو نیوز - پشاور…سردارمہتاب احمد خان نے خیبرپختونخواکے نئے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ہے جنہوں نے قبائلی علاقوں میں قیام امن ، سماجی واقتصادی ترقی اوربحالی وتعمیرنو کواپنی ترجیحات قراردیا ہے۔ پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس مظہرعالم میاں خیل نے سردارمہتاب احمد خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخٹک،وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، کورکمانڈرپشاور، وفاقی وزراء، سیاسی ومذہبی رہنماوٴں،غیرملکی سفارتکاروں،اعلیٰ حکام اورقبائلی مشران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نئے گورنرنے اپنی ترجیحات کا اعلان کیا۔ گورنرخیبرپختونخوا جوفاٹا کے چیف ایگزیکٹوبھی ہیں کا کہناتھا کہ طالبان سے ہونے والے مذاکرات طویل،پیچیدہ اورصبرآزماہیں اوراس کے کئی حساس پہلوہیں جن پرعوام کے سامنے بات نہیں ہونی چاہیئے۔ سردارمہتاب احمد خان کی تقریب حلف برداری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اوروفاقی وزراء کی شرکت نے نہ صرف نئے گورنرکی سیاسی اورسرکاری اہمیت کاواضح پیغام دیا بلکہ صوبہ کے آئینی سربراہ کے عہدے پر مسلم لیگ ن کے ایک سینئررہنما کی تقرری سے عوامی سطح پرنمایاں کم حمایت پانے والی پارٹی میں ایک نئی جان بھی پیداہو نے کا امکان ہے۔