تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:3

خصوصی عدالت میں پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں آج بھی جاری ہے، استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ دلائل دیں گے۔جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ کل سماعت میں پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے کہاکہ مقدمہ صرف فرد واحد کے خلاف نہیں ہونا چاہئے ،ایمرجنسی کے نفاذ کے حکم نامے کے مطابق جن سول اور فوجی حکام سے مشاورت کی گئی ان کے نام اور جن افراد سے تفتیش کی گئی ان کے بیانات بھی فراہم کیے جائیں۔ عدالت 1956سے مقدمات کی سماعت کر کے تاریخ رقم کرے۔ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیے کہ عدالت یہ حکم کیسے دے سکتی ہے، اس کااختیارسماعت صرف اس مقدمے تک محدود ہے۔ استغاثہ کے وکیل اکرم شیخ نے جواب میں کہاکہ عدالت 7 مارچ کے عدالتی حکم میں قرار دے چکی ہے کہ شہادتیں ریکارڈ پر آنے کے بعد دیگر ملزمان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائیگا۔ اسی لیے عدالت نے اس درخواست پر باضابطہ نوٹس جاری نہیں کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.