تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:37

چمن میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی ہڑتال ،مریضوں کو مشکلات کا سامنا

جیو نیوز - چمن …چمن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے ساتھ تنازع کے باعث پیرا میڈیکل اسٹاف نے ضلع کے تمام اسپتالوں میں ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ضلعی صحت افسر چمن کی جانب سے دو سو ملازمین کی تنخواہیں روکے جانے کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف ایک ہفتے سے احتجاج کررہا تھا۔ تنازع حل نہ ہونے پر آج سے ضلع کے تمام سرکاری اسپتالوں میں مکمل ہڑتال کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے دور دراز علاقوں سے آنے والے سیکڑوں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.