تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:50

ایس جی ایس اور کوٹیکنا کی تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہیں،فاروق ایچ نائیک

جیو نیوز - اسلام آباد…سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نیب عدالت کو گمراہ کر رہاہے، ایس جی ایس اور کوٹیکنا کی تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب کرپشن کیسز سے بریت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کوٹیکنا کیس پر دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ قومی احتساب بیورو عدالت کی ایس جی ایس اور کوٹیکنا سے متعلق تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہے،ثبوت نہ ہونے کے باوجود آصف علی زرداری آٹھ سال قید میں رہے۔ اس موقع پر نیب نے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا جس پر سماعت 28 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.