تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
16 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:29

کابینہ کی دفاعی و سیکورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نے کابینہ کی دفاعی و سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاہے، اجلاس میں ملکی وخطے کی سلامتی کی صورت حال سمیت طالبان کے ساتھ مذاکراتی حکمت عملی پر غور کیاجائیگا۔وزیراعظم ہاوٴس اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور وزیر داخلہ، مسلح افواج کے سربراہان اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی آئی بی سلامتی کی صورت حال اور انٹیلی جنس شیئرنگ کے حوالے سے بریفنگ دیں گے، ذرائع کا کہناہے کہ اجلاس میں مجموعی سلامتی کی صورتحال اور طالبان سے مذاکرات کی حکمت عملی پرغور ہوگا، افغانستان میں انتخابات کے بعد کی صورتحال پربھی غور ہوگا، ایران کے ساتھ سرحدی تعلقات کے امور بھی زیر غور آئیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.