17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:7
بلوچستان:لورا لائی میں بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
جیو نیوز - لورالائی …بلوچستان کے ضلع لورالائی میں بارودی مواد پھٹنے سے دھماکہ ہوا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق پہارے محلہ میں نامعلوم افراد نے ایک گھر کی دیوار کے قریب بارودی مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا اور گھر کی بیرونی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعہ کے بعد لیویز فورس اور بم ڈسپوزل یونٹ موقع پر پہنچ گئے، دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم ابتدائی تحقیقات اور چیکنگ کے بعد علاقے کو کلیئر قرار دیا۔