17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:15
مردہ خوری کیخلاف ٹھوس قوانین کی تیاری سے متعلق درخواست
جیو نیوز - لاہور …لاہور ہائیکورٹ میں مردہ خوری کے حوالے سے خاطر خواہ قانون سازی نہ ہونے کے خلاف درخواست دائرکردی گئی۔درخواست میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ خاطر خواہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے سزا پانے ملزمان نے دوبارہ یہ جرم دہرایا۔ کاشف محمود ایڈووکیٹ نے لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی کہ بھکرمیں ملزموں نے پہلے بھی ڈیڑھ سو مردے کھانے کا اعتراف کیا تھا،لیکن خاطرخواہ قانون نہ ہونے کی وجہ سے انہیں بہت کم سزا ہوئی ،درخواست گزارنے یہ نکتہ بھی اٹھایاکہ کیا فی مردہ4دن کی سزا اس گھناوٴنے فعل کو روکنے کیلئے کافی ہے،انہوں نے استدعا کی کہ کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی جائے،عدالت نے وفاقی وزارتِ داخلہ،وفاقی وزارتِ قانون،اسلامی نظریاتی کونسل،آئی جی پنجاب اور ڈی سی او بھکرکو نوٹس جاری کر دیئے۔