تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
17 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:52

وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔طالبان سے مذاکرات عمل کے حوالے سے بھی وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ایران سے بجلی کی درآمد کے ایم او یو کی منظوری دیے جانے سمیت سائبر کرائمزبل کا مسودہ بھی منظوری کیلیے کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ باہمی تجارت، اقتصادی و دفاعی تعاون کے سمجھوتے منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.