تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:29

ملک گیر وزیر اعظم ہنرمنداسکیم میں خواجہ سراوٴں کے ترجیحی بنیادوں پر داخلے

جیو نیوز - اسلام آباد…خواجہ سراوٴں کے لیے ایک خوشی کی خبر،بیروزگار نوجوانوں کے لیے ملک گیر وزیر اعظم ہنرمنداسکیم میں خواجہ سراوٴں کو ترجیحی بنیاد پر داخلے دیئے جا رہے ہیں،مفت تکنیکی تربیت اور 2 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ بھی ملے گا۔نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملک گیر سطح پر25 ہزاربیروزگار نوجوانوں کے لیے ہنر مند اسکیم میں داخلوں کا آغاز ہوگیا ہے، اسکیم میں خواجہ سراوٴں کوترجیحی بنیاد پر داخلہ دیا جا رہا ہے،خواتین کی ساڑھے آٹھ ہزار نشستیں اور معذور افراد کے لیے 10 فی صد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔تکنیکی تربیت حاصل کرنے والوں کو مفت تربیت اور ماہانہ دو ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا ،تاہم فاٹا کے نواجوں کے لیے وظیفہ تین ہزار ماہانہ ہے،حکام کے مطابق تربیتی کلاسز کا باقاعدہ آغاز 12 مئی سے ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.