18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:29
بیرون ملک مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت ڈھائی سال بعد ملے گی
جیو نیوز - اسلام آباد…وزارت خارجہ نے سپریم کورٹ کو آگاہ کیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت نومبر2016 تک فراہم کردی جائے گی۔.سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت کی فراہمی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،جس میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کو نومبر2016 تک مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی سہولت فراہم کردی جائیگی۔.