18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 1:30
سندھ حکومت کا عزیر بلوچ اور بابالاڈلا کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - کراچی…سندھ حکومت نے ایک مرتبہ پھر عزیر بلوچ اور بابالاڈلا کے سر کی قیمت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے، دونوں ملزمان کے انٹرپول سے ریڈوارنٹ نکلوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ملزمان سے متعلق سمری وزیراعلیٰ سندھ کو بھجوادی گئی ہے۔