18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:18
کمیٹیوں نے مذاکرات کوتماشہ بنا کررکھ دیا؛ میجرریٹائرڈمحمدعامر
جیو نیوز - پشاور…حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن میجرریٹائرڈمحمدعامرنے کہاہے کہ کمیٹیوں نے مذاکرات کوتماشہ بنا کررکھ دیاہے، جنگ بندی میں توسیع نہ کرنے کے بیان پرکمیٹیوں کوراتوں رات وزیرستان پہنچ جانا چاہئے تھا۔ پشاورمیں کالم نگاراورشاعرناصرعلی سیدکی کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں میجرریٹائرڈ عامرنے کہاکہ مذاکراتی کمیٹیوں کے اراکین کے نام سامنے آنا بدقسمتی ہے۔ دنیامیں کہیں بھی بغاوتوں کی صورت میں مذاکرات کاروں کے نام سامنے نہیں آتے۔ میجر(ر)عامر نے کہاکہ جنگ بندی میں توسیع نہ ہونے کے بیا ن کے بعدکمیٹیوں کوراتوں رات وزیرستان جاناچاہیے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کو تماشا بنانے میں اہم کردار خود کمیٹیوں کا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں قومی پرچم جلانے والوں اورقومی ترانے پرپابندی لگانے والوں سے مذاکرات ہوسکتے ہیں توطالبان سے کیوں نہیں؟