تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:34

کراچی:مختلف علاقوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں برآمد

جیو نیوز - کراچی …کراچی کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ سپرہائی وے اور ڈیفنس فیز 4 میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس کے مطابق قیوم آباد سے کورنگی کراسنگ کی جانب جانے والی ندی سے الصبح 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے،ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے بوریوں میں بند لاشوں کے ساتھ پرچیاں بھی ملی ہیں۔اس سے قبل بہادر آباد میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی لاش ملی،جسے ضابطے کی کارروائی کے لئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا،ادھر سپرہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب اور ڈیفنس فیز 4 میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.