18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:21
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہوگیا ہے جس میں قومی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں طالبان سے مذاکرات عمل کے حوالے سے وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیے جانے کا امکان ہے۔ کابینہ اجلاس میں ایران سے بجلی درآمد کی مفاہمتی یادداشت کی منظوری اور سائبر کرائمزبل کے مسودے کی منظوری کے معاملات پیش کیے جانے کی توقع ہے۔