18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:35
لاہور میں 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار، مذہبی رہنماوٴں سمیت 18 افراد کے قتل کا اعتراف
جیو نیوز - لاہور… لاہور میں ٹارگٹ کلنگ ، اغوا اور ڈکیتی کی وارداوں میں ملوث گروہ پکڑا گیا ہے ، اس گروہ کیارکان کاتعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ، جنہوں نے مذہبی رہنماوٴں سمیت 18 افراد کے قتل کااعتراف کرلیا ہے۔لاہور میں ٹارگٹ کلر نیٹ ورک پکڑا گیا۔ملزمان نے شیعہ سنی معروف شخصیا ت کو نشانہ بنایا،تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔گرفتار کیے گئے دو ٹارگٹ کلرز کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔ سی سی پی او چودھری شفیق نے بتایا کہ ملزمان نے 18 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ جن میں شیعہ اور سنی علما سمیت اہم شخصیات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے ہے، یہ نیٹ ورک اغوا برائے تاوان اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملو ث ہے۔ ملزمان کے خلاف شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں۔روراں سال لاہو رمیں شیعہ سنی دونوں مکتب سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان میں بعض ورادارتیں چند دنوں کے فرق سے ہوئیں۔