18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:39
تین جاں بحق طالب علم ہمارے کارکن تھے،اہلسنت والجماعت
جیو نیوز - کراچی…کراچی کے علاقے سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے مدرسے کے تین طالب علم جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت کے مطابق تینوں ان کے کارکن تھے ، ترجمان اہلسنت والجماعت نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے پولیس کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس سے تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تاہم تینوں زخمی دم توڑ گئے ۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سخی حسن چورنگی کے قریب واقع مدرسہ بہزاد کے طالب علم تھے ۔