18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:43
ایم کیوایم کے اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی مظاہرے
جیو نیوز - کراچی…کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل اور گرفتاریوں کیخلاف ایم کیوایم کے زیراہتمام اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔حیدرآباد،جیکب آباد،میرپورخاص،سکھر،نوابشاہ سمیت دیگرچھوٹے بڑے شہروں میں ایم کیوایم کارکنوں کے قتل پر احتجاج کیا جارہا ہے ،مظاہرین کا کہنا ہے کہ کراچی میں کارکنوں کاماورائے عدالت قتل کیاجارہاہے اورکوئی پوچھنے والا نہیں،مظاہرین نے چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا ازخودنوٹس لیں۔