18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:59
وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان سے متعلق تمام منصوبوں کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایل این جی کی درآمد کے لیے کراچی میں ٹرمینل بنانے اور ایران سے بجلی درآمد کرنے کے معاہدے کی بھی منظوری دے دی ہے۔ اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی سلامتی کی صورتحال اور معیشت کا جائزہ لیا گیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مستقبل کے مختلف منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایل این جی کی درآمد کے لئے کراچی میں ٹرمینلز بنانے کی منظوری دے دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایل این جی ٹرمینل ایک سال میں مکمل ہوجائے گا جبکہ ایل این جی کی پہلی کھیپ 2015 میں پاکستان پہنچے گی۔وزیراعظم نے اطلاعات تک رسائی کیبل کو اپوزیشن کی مشاورت سے آیندہ اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔