تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 21:40

تحفظ پاکستان بل سینیٹ میں پیش ،اپوزیشن کا احتجاج

جیو نیوز - اسلام آباد…تحفظ پاکستان بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے کالا قانون قرار دیا،بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھجوا دیا گیا۔ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ کی زیر صدارت سینیٹ کے اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد نے تحفظ پاکستان بل پیش کیا جس کی پیپلز پارٹی،ایم کیو ایم،مسلم لیگ ق اور اے این پی کے ارکان نے مخالفت کی۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا حکومت بل پر نظر ثانی کرکے اسے آئین کے مطابق بنائے،سینیٹر حاجی عدیل نے کہا اگر بل منظور ہوا توعوام کے تحفظ کابل بھی لانا پڑے گا، ڈپٹی چیئرمین نے سفارشات کے لیے تحفظ پاکستان بل قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بھجوا دیا۔ نکتہ اعتراض پر سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ایمرجنسی سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے، اپوزیشن نے گلگت بلتستان میں آٹے پر سبسڈی ختم کرنے کے خلاف علامتی واک آوٹ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.