18 اپریل 2014
وقت اشاعت: 23:16
میری سالوں پرانی تقاریرکوبنیادبناکرغلط فہمیاں پیدا کی گئیں،خواجہ آصف
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میرا ارادہ اور مقصد کسی ادارے کو نیچا دکھانا نہیں تھا،گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران میری کئی سال پرانی تقاریرکوبنیادبناکرغلط فہمیاں پیدا کی گئیں،انھوں نے کہا کہ مضبوط اور باعزت فوج قوم کا سرمایہ ہے ، مادر وطن کے دفاع کے لیے پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے ،وزیردفاع کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب پاک فوج کئی محاذوں پرنبردآزماہے،اسطرح کاتاثردیناقابل افسوس ہے،یہ اس لحاظ سے مزید افسوسناک ہے کہ میرے خیالات اوراحساسات کوغلط رنگ دیاگیا۔