19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:10
آمرانہ نظام حکومت کبھی ملکی خوشحالی کا باعث نہیں بنتے،احسن اقبال
جیو نیوز - لاہور…وفاقی وزیرِمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کاکہناہے کہ آمرانہ نظامِ حکومت کبھی ملکی خوشحالی کا باعث نہیں بنتے،فوج اور حکومت کے درمیان جان بوجھ کر اختلافات کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں ، فوج کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے سوا کوئی بات نہیں کر سکتا۔ احسن اقبال لاہورمیں پراجیکٹ فار پاکستان کے عنوان سے تقریب سے خطاب کر رہے تھے،انہوں نے کہاپاکستان میں جب بھی آمر آئے، ملکی ترقی بری طرح متاثر ہوئی۔اسی طرح دنیا بھر میں بھی آمریت کے دوران معاشی بدحالی کا دور دورہ رہا ، احسن اقبال کاکہناتھاکہ معاشی خوش حالی اور استحکام صرف جمہوری حکومتوں کے دوران آیا ،انہوں نے کہاکہ عوام نے شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو مسترد کر دیا، اب انہیں 2018ء تک صبر کرنا چاہئے ،میڈیا کے کردار پر حیرانگی ہے کہ شیخ رشید جیسے سیاستدانوں کو ایک ایک گھنٹے کا وقت کیسے دے دیتے ہیں۔