تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 14:35

ٹرانسفارمر چوری کا الزام،بااثر زمیندار نے 6بچوں کے باپ کی جان لے لی

جیو نیوز - بہاول پور…بہاول پور میں مبینہ طور پر ٹرانسفارمر چوری کے الزام میں علاقے کے بااثر زمیندار کے ڈیرے پر ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا، مرنے والا چھ بچوں کا باپ تھا۔خیرپورٹامے والی کے رہائشیوں کاکہناہے کہ کچھ دن پہلے زمیندار ظفر پیرزادہ کا بجلی کا ٹرانسفامر اور موٹر چوری ہوگئے تھے۔زمیندار اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ارشاد کجلی اور طالش کو اٹھا کر ڈیرے پر لے گیا۔مقتول کی ہمشیرہ نے الزام لگایا کہ ہے ارشاد کو تشدد اور بجلی کاکرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔واقعہ کے خلاف مقتول کے ورثاء اور شہریوں نے احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، انہوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس بھی زمیندار سے ملی ہوئی ہے، ایس ایچ او تھانہ عنایتی حامد شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس کا واقعہ سے کوئی تعلق نہیں،ارشاد زمیندار کے تشدد سے ہلاک ہوا۔ ارشاد کی پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، وہ محنت مزدوری کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا، مقتول کے ورثا ء نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے انصاف اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.