19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 15:23
حامد میر پرحملہ ،صدر مملکت، وزیراعظم، آصف زرداری و دیگر کی مذمت
جیو نیوز - کراچی…صدر مملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری نے حامد میر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے اس حملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر اعتزاز احسن نے بھی حامد میر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حامد میر جیسے صحافی پر حملہ انتہائی شرمناک اور افسوس ناک واقعہ ہے۔