تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
19 اپریل 2014
وقت اشاعت: 16:28

پر ویز مشرف کے پاس عدالت حاضر نہ ہونے کا اب کوئی بہانہ نہیں،اعتزاز

جیو نیوز - لاہور…پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ جنرل پرویز مشرف ضامنوں کے ذریعے ضمانت پر ہیں،پورے ملک میں جہاں چاہیں جا سکتے ہیں،اب انہیں عدالت بھی آنا پڑے گا۔پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی شہادت کے حوالے سے لاہور میں سیمینار سے خطاب میں اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ اب پرویز مشرف صحت مند ہیں،اپنے فارم ہاوٴس میں گالف کھیلتے ہیں،عدالت حاضر نہ ہونے کا اب کوئی بہانہ موجود نہیں، 11مئی کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے خلاف سازش کی گئی ہے، جسے وہ جلدبے نقاب کریں گے۔انہوں نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کو لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہونے پر اپنا نام تبدیل کرنے کا مشور دیتے ہوئے کہا کہ وہ خود ہی اپنا نام تبدیل کر لیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.