20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 12:12
رکن پنجاب اسمبلی علمدار قریشی کی نجی محفل میں رقص و سرود
جیو نیوز - مظفرگڑھ…مظفرگڑھ سے پنجاب اسمبلی کے رکن میاں علمدار قریشی کی نجی محفل کی ویڈیوسامنے آئی ہے مظفرگڑھ ضلع سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 255سے 2013ء کے جنرل الیکشن میں جمشید احمد دستی کے آزاد پینل سے کامیاب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی میاں علمدار قریشی کی نجی محفل کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ شریک تھے۔ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کے آزاد گروپ سے2013ء کے جنرل الیکشن میں کامیاب ہو ئے تھے اور بعدازاں مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو گئے تھے۔یہ فوٹیج کتنی پرانی ہے اس کی تصدیق تو نہیں کی جاسکی لیکن میڈیا پر ویڈیو آجانے کے بعد میاں علمدارقریشی کو سخت تنقید کاسامناہے۔