تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:3

حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ

جیو نیوز - اسلام آباد… وزیراعظم نواز شریف نے جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا ہے ، عدالتی کمیشن کو تحقیقات کیلئے 3 ہفتوں کا وقت دیا جائے گا ،ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق عدالتی کمیشن تین ارکان پر مشتمل ہوگا جس کے ممبران کی تقرری کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔ حملہ آوروں کی نشاندہی کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے جبکہ عدالتی کمیشن کو حقائق کے تعین کیلئے 3 ہفتوں کا وقت دیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.