تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:51

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے تحت حامد میر پر حملے کیخلاف احتجاج

جیو نیوز - کراچی…جیونیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر حملے کیخلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس سمیت سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔جیونیوز کے سینئر اینکرپرسن اور نامور صحافی حامد میر پر حملے کے خلاف پوری صحافی برادری سراپا احتجاج ہے۔واقعے کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پی ایف یو جے کے نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کے ارکان نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ کی جانب سے بھی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے سینئر صحافی حامد میر پر حملہ کو صحافت پر حملہ قرار دیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.