20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 18:23
عدالتی کمیشن کی تشکیل : سیکریٹری داخلہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا
جیو نیوز - اسلام آباد…جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامد میر پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنانے کے فیصلے کے حوالے سے کمیشن کی تشکیل کیلیے سیکریٹری داخلہ نے رجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ خط میں چیف جسٹس آف پاکستان سے عدالتی کمیشن کیلیے3جج نامزدکرنیکی درخواست کی گئی ہے۔عدالتی کمیشن حملے کی تحقیقات اورحملہ آوروں کی نشاندہی کیلیے حقائق معلوم کریگااور 21دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کریگا۔