20 اپریل 2014
وقت اشاعت: 22:51
لاہور: گیس کے غبارے پھٹنے سے 15بچے جھلس گئے
جیو نیوز - لاہور…لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گیس سے بھرے غبارے پھٹنے سے 15بچے جھلس گئے، بچوں کو فوری طور پر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ گیس بھرے غبارے پھٹنے کا واقعہ فلائی اوور کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دیو کلاں کی گراوٴنڈ میں کھیلتے بچے غباروں کو دیکھ کر قریب آ گئے اور انہیں پکڑنے کی کوشش کی ،اس دوران غبارے دھماکے سے پھٹ گئے جس کے زہریلے مواد سے وہ بری طرح جھلس گئے۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں پہنچ گئیں اور زخمی بچوں کو جنرل اور جناح اسپتال پہنچایا۔