21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 2:5
وزیر اعظم آج گدو تھرمل پاور پلانٹ کے دو یونٹس کا افتتاح کریں گے
جیو نیوز - اسلام آباد…وزیر اعظم نواز شریف آج گدو تھرمل پاور پلانٹ کے دو یونٹس کا افتتاح کریں گے، ہر یونٹ 243 میگاواٹ صلاحیت کا حامل ہے۔ مئی تک نیا تعمیر ہونے والا گدو پاور پلانٹ مجموعی طور پر نیشنل گرڈ کو 747 میگاواٹ بجلی دینا شروع کردے گا۔ ترجمان وزیر اعظم ہاوٴس کے مطابق وزیراعظم گدو میں نئے تعمیر ہونے والے تھرمل پاور پلانٹ کے دو یونٹس کا افتتاح کریں گے، جن سے سسٹم میں 486 میگاواٹ بجلی آنا شروع ہوجائے گی، جس کے بعد گدو پلانٹ کا تیسرا یونٹ بھی مئی میں مکمل ہونے کے بعد نیشنل گرڈ کو 261 میگاواٹ بجلی فراہم کرنا شروع کردے گا۔