21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:26
حج درخواستوں کی وصولی آج سے شروع ہوگی
جیو نیوز - اسلام آباد… پہلے آئیے پہلے پائیے کے تحت رواں سال حج درخواستوں کی وصولی کا عمل آج سے شروع ہورہا ہے، وزارت مذہبی امور نے مقررہ کردہ بینکوں کو حج درخواستیں وصول کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق حج درخواست گزار کو پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، 6 تصاویر فراہم کرنا ہوں گی۔ ترجمان نے کہا کہ درخواستوں کی قرعہ اندازی نہیں ہوگی، بلکہ پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلے کیے جائیں گے۔