تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 3:59

شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی 76 ویں برسی آج منائی جارہی ہے

جیو نیوز - لاہور…شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی 76 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔ شاعرِ مشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال بیسویں صدی کے معروف مفکر، شاعر، مصنف، قانون دان، سیاست دان، مسلم صوفی اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیات میں سے ایک تھے۔ علامہ اقبال محض ایک فلسفی شاعر ہی نہیں بلکہ انسانوں کے انسانوں کے ہاتھوں استحصال کے بھی خلاف تھے۔ علامہ اقبال نے اپنے اشعار میں مسلم نوجوان کو ستاروں پر کمند ڈالنے اور قوم کو خانقاہوں سے نکل کر میدان عمل میں اترنے کی ترغیب دی۔ علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے برصغیر کے مسلمانوں میں ایک نئی روح پھونکی، جو تحریکِ آزادی میں بے انتہا کارگر ثابت ہوئی۔ علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم، بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، جاوید نامہ شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.