تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 4:47

سیکورٹی خدشات کے باعث علامہ اقبال کا مزار شہریوں کیلئے بند

جیو نیوز - لاہور… لاہور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر علامہ اقبال کے مزارمیں شہریوں کاداخلہ بندکردیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے باعث مزاراقبال پرآج برسی کی تقریب بھی منعقد نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق قائد اعظم کی رہائش گاہ پر دہشت گردوں کے حملے اور ممکنہ دھمکیوں کے بعد مینار پاکستان اور مزار اقبال پر داخلہ بند کیا گیا ہے۔ آج شاعرمشرق علامہ اقبال کا76واں یوم وفات ہے لیکن وہاں پر کوئی تقریب منعقد نہیں کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.