21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 5:37
کوئٹہ:آج نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوگی
جیو نیوز - کوئٹہ…کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میںآ ج نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت ہوگی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں پچھلی سماعت میں پرویز مشرف عدالت میں حاضر نہیں ہوئے تھے ان کی عدم حاضری پر عدالت نے انہیں آخری موقع دیتے ہوئے آج کی سماعت میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا،پچھلی سماعت کے موقع پر عدالت کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف اگلی سماعت پر لازمی پیش ہوں اور اگر وہ پیش نہ ہوئے تو ان کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے جائیں گے جبکہ عدالت نے پرویز مشرف کے دو ضمانتیوں کو بھی آج عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے، اس سے قبل گذشتہ سماعت پر عدالت پہلے ہی ان کے ضمانتیوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دے چکی ہے۔