تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:25

پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں راول پنڈی کے قریب شروع

جیو نیوز - راول پنڈی…پاکستان اور چین کی مشترکہ فوجی مشقیں راول پنڈی کے قریب شروع ہوگئی ہیں۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والی مشقوں کو ”پیس اینجل 2014 “کا نام دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کی افتتاحی تقریب میں پاک فوج کیمیجر جنرل ہمایوں عزیز اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سینئر کرنل لیو ایگی او نے اپنے ملکوں کی نمائندگی کی۔یہ مشقیں جنگ اور امن کے دوران میڈیکل آپریشنز کی صلاحیتوں کو بہتربنانے کا موقع فراہم کریں گی۔ مشقوں کے دوران میڈیکل سٹی بھی قائم کیاجارہاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.