تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 6:58

پولیس نے حامد میر پر قاتلانہ حملے کی جیو فینسنگ کر لی

جیو نیوز - کراچی…کراچی پولیس کے تفتیشی حکام نے سینئر اینکر حامد میرپرقاتلانہ حملے کی جیو فینسنگ کی ہے۔ ملک کے نامورصحافی اور جیونیوزکے سینئراینکرپرسن حامد میرپر مسلح حملے کے ٹھیک 24گھنٹے بعد کراچی پولیس کے تفتیشی حکام نے کرائم سین کواپنے کیمروں سے فلم بند کیا۔فلم بندی کے دوران عینی شاہدین اور دیگرذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو بروئے کارلایا گیا۔اس دوران وہی گاڑی استعمال کی گئی جس میں حامد میرحملے کے وقت سوارتھے،پولیس حکام نے ڈرائیوراور گارڈ کو بھی اس فلم بندی کے دوران استعمال کیا۔جیوفیسنگ میں ایک ایک منظرکواسی طرح فلم بند کیاگیاجس طرح حملے کے وقت ہواتھا۔حامد میرجس وقت اورجس طرح ایرپورٹ سے نکلے پھرشاہ فیصل کالونی فلائی اوور پرپہنچے اورتاک میں کھڑے مسلح شخص نے جس طرح ان کوٹارگٹ کیاسب کچھ دہرایاگیا۔کرائم سین پر پہلے حملے کے بعد گولیاں چلانے والے دہشت گرد کواس کے دیگر ساتھیوں نے موٹر سائیکل پربٹھایا لیکن موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہوسکی دوبارہ اسٹارٹ کرنیکے بعد موٹرسائیکل سواروں نے ایک اورگاڑی میں سوارملزمان کیساتھ کارساز تک حامد میرکی گاڑی کا تعاقب کیااورچلتی گاڑی پرمزید گولیاں برسائیں۔حملے کے وقت موجود حامد میر کے ڈرائیورنے گاڑی کواسی راستے پرڈالا اور فوری طورپرآغا خان اسپتال پہنچایا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.