تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 7:14

کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،3افرادجاں بحق

جیو نیوز - کوئٹہ …کوئٹہ کے نواحی علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ منیر مینگل روڈ پر پیش آیا ،جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر بھی جاں بحق ہوگیا،گاڑی میں سوار جاں بحق افراد کی شناخت نیاز محمد اور میرا جان کے نام سے ہوئی ہے،واقعہ کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تینوں افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیاگیا،حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،پولیس واقعہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.