21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 8:18
کراچی میں حامد میرپرحملہ ،شہر کی صورتحال پر وزیراعظم نے اجلاس بلالیا
جیو نیوز - کراچی…کراچی پولیس چیف شاہد حیات اب تک کی پیشرفت سے آج وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔کراچی کی صورتحال پر غور کیلیے وزیراعظم کی طرف سے بلائے گئے اجلاس میں وزیراعلیِ سید قائم علی شاہ، گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد، ڈی جی رینجرز، سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری سندھ بھی شریک ہونگے،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم قانون نافذکرنے والے اداروں سے حامد میر پر ہونے والے قاتلانہ حملے پر جواب بھی طلب کریں گے،کراچی پولیس چیف سیکیورٹی صورت حال اور حملے کے بعد اب تک کی تحقیقات سے اجلاس کو آگاہ کریں گے،اجلاس میں جرائم پیشہ عناصر سے نمٹنے کے لیے جاری ٹارگٹڈ آپریشن پربھی غور کیا جائے گا ،ڈی جی رینجرز سندھ آپریشن میں ہونے والی پیش رفت پر اجلاس کو بریفنگ دیں گے۔