تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 9:54

چیف جسٹس پاکستان کاآمنہ کیس کی پولیس رپورٹ پر عدمِ اطمینان

جیو نیوز - اسلام آباد…چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے مظفرگڑھ کی آمنہ کیس کے حوالے سے پولیس رپورٹ پر عدمِ اطمینان کااظہارکیااوراستفسارکیا۔ کیا کوئی لڑکی ڈرامہ رچانے کیلئے خود کو آگ لگا سکتی ہے؟عدلت نے قرار دیاکہ پولیس ملزموں کو بچانے کیلئے ایسی کہانیاں گھڑتی ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آمنہ خودسوزی کیحوالیسے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی،،بنچ کی قیادت چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے کی،ڈی پی او مظفرگڑھ سمیت اعلیٰ پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے آمنہ کی والدہ سے افسوس کااظہارکیا،قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کوبتایاکہ ڈی این اے رپورٹ نہیں ملی،تاہم معاملیکی تفتیش ہورہی ہے ،ایڈیشنل آئی جی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہاگیاکہ آمنہ کے ساتھ زیادتی نہیں ہوئی،مخالفین پر الزام لگایا گیا ہے جبکہ آمنہ کے ملزم آصف کے ساتھ پہلے سے تعلقات تھے،اس پرعدالت نے استفسار کیا۔ کیا کوئی لڑکی ڈرامہ رچانے کیلئے خود کو آگ لگا سکتی ہے؟جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے۔وہ پولیس رپورٹ سے بہت متاثر ہوئے ہیں،مبارک ہو،پولیس نے وقوعہ ہی جھوٹاقراردیدیا،شکر ہے پولیس نے یہ نہیں کہہ دیا کہ آمنہ نام کی کوئی لڑکی ہی موجود نہیں،اور نہ ہی یہ واقعہ ہوا ہے۔آمنہ کی والدہ نیڈسٹرکٹ سیشن جج مظفر گڑھ پرعدم اعتماد کا اظہار کیاتوعدالت نے ڈسٹرکٹ سیشن جج ملتان کو معاملے کی تحقیقات کاحکم دیدیا۔عدالت نے6ہفتوں میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے مزیدکارروائی 5مئی تک ملتوی کردی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.