تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 10:11

مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ،وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس

جیو نیوز - کراچی…سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاق اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیایہ درخواست آج پرویزمشرف کے وکیل فروغ نسیم ایڈوکیٹ نے دائر کی۔ درخواست کی سماعت جسٹس محمد علی مظہرکی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چیمبر میں کی۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی حکومت اور ایف آئی اے کو 23 اپریل کیلیے نوٹس جاری کردیا۔اسی دوران کراچی میں موجود سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویزمشرف کو ریڑھ کی ہڈی میں تکلیف کی شکایت ہوئی ہے جس پر ڈاکٹرزکی ایک ٹیم ان کے گھرپہنچ کر ان کا معائنہ کر رہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.