21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:14
قوم کی دعائیں رنگ لائیں، حامدمیر کو ہوش آگیا
جیو نیوز - کراچی…جیونیوز کے ممتاز اینکر پرسن حامد میر قوم کی دعاوٴں سے ہو ش میں آگئے ہیں، تاہم ابھی ڈاکٹروں نے اْن سے کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں دی ہے حامد میر کے آپریشن کے بعد دو گولیاں نکال دی گئی تھیں جبکہ تین گولیاں اب بھی ان کے جسم میں موجود ہیں ، ڈاکٹروں کے مطابق حامد میر سرجری کے بعد ہوش میں آگئے ہیں اور انھیں روم میں منتقل کردیا گیا ہے ، تاہم ابھی وہ دواوٴں کے زیر اثر ہیں اور ابھی ڈاکٹر کسی کو اْن سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔حامد میر کی ران میں تین گولیاں موجود ہیں جنھیں نکالنے کا فیصلہ ڈاکٹر تفصیلی معائنہ کے بعد کریں گے۔