21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 11:31
کراچی: میٹروول میں دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ سے 8 افراد زخمی
جیو نیوز - کراچی …کراچی میں سائٹ کے علاقے میٹروول میں واقع رحمانی مسجد کے قریب دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 8افراد زخمی ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو میں کیا۔ پولیس نے فائرنگ میں ملوث کچھ افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔