تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 13:23

کراچی:وزیراعظم حامدمیرکی عیادت کیلئے اسپتال پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی…وزیراعظم نوازشریف جیو نیوز کے سینئر اینکر پرسن حامدمیرکی عیادت کیلئے کراچی کے نجی اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ہفتے کے روز حامد میر پر کراچی میں جان لیوا حملہ ہوا تھا جس میں انہیں چھ گولیاں لگی تھیں جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، آپریشن کے بعد وہ وینٹی لیٹر پر تھے آج انہیں ہوش میں آنے پر وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد آج وزیر اعظم نواز شریف حامد میر کی عیادت کیلئے اسپتال پہنچے ہیں۔ ان کے ہمراہ وزیر دفاع و پانی بجلی خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد موجود ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.