تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:25

ہایئرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار کی تقرری ہائی کورٹ میں چیلنج

جیو نیوز - اسلام آباد…ہایئرایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار کی تقرری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ ایک شہری اکرام خالد نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر مختار کی تقرری شفاف انداز میں نہیں ہوئی، وہ کوئی انٹرنیشنل ڈگری نہیں رکھتے اور نہ ہی چیئرمین ایچ ای سی بننے کی اہلیت پر پورا اترتے ہیں۔ درخواست میں ڈاکٹر مختار کے ساتھ وزیراعظم، ایجوکیشن اور اسٹیبلشمنٹ کے سیکرٹریز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.