21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:58
حامد میر سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کے وفد کا جیو نیوز دفتر کا دورہ
جیو نیوز - اسلام آباد…سینئر اینکر پرسن حامد میر سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک انصاف کے وفد نے جیو نیوز کے اسلام آباد آفس کا دورہ کیا اور حامد میر کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔رکن قومی اسمبلی نفیسہ خٹک کی قیادت میں تحریک انصاف کے وفد نے جیو نیوز کے اسلام آباد آفس کا دورہ کیا اور بیورو چیف رانا جواد کو حامد میر کے لیے گلدستے پیش کیے۔تحریک انصاف کے وفد نے حامد میر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ تحریک انصاف کے وفد نے حامد میر پر حملہ کرنے والوں کو جلد گرفتار کر کے سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔