تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 17:58

کراچی میں ہائر ایجوکیشن کادفتر آئندہ ہفتے متحرک ہو جائے گا،چیئر مین

جیو نیوز - اسلام آباد… چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار اعوان نے کہا ہے کہ کراچی میں ہائر ایجوکیشن کا دفتر آئندہ ہفتے متحرک ہو جائے گا اور اسی ماہ سے کراچی سے اسناد کی تصدیق کا عمل شروع ہو جائے گا۔اسلام آباد میں تحقیقاتی ادارے ” سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ“ کے سیمینار سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں تصدیق کا عمل شروع کیا جانا انتہائی ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ تین سال بعد ترقیاتی بجٹ کی پوری رقم مل رہی ہے اور جولائی سے مارچ تک تین سہ ماہی کے دوران 12 ارب 36کروڑ روپے موصول ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات بھی خوش آئند ہے کہ گزشتہ مالی سال کے ختم ہوجانیوالے 2 ارب 90 کروڑ روپے بھی جاری ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر مختار اعوان نے کہا کہ رواں مالی سال وظائف کی تقسیم میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی اور رواں مالی سال کے اختتام تک 18 ارب روپے کا مکمل بجٹ ملنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.