21 اپریل 2014
وقت اشاعت: 20:7
حیدرآباد سمیت اندرون سندھ مٹی کا طوفان،سائن بورڈ گرگئے،بجلی منقطع
جیو نیوز - حیدرآباد…حیدرآباد، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان سمیت اردگرد کے علاقوں میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔جس کے باعث حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں سائن بورڈ گر گئے۔جبکہ طوفان کی وجہ سے حیدرآباد، ٹھٹھہ، ٹنڈو محمد خان کے مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔حیسکو کے مطابق حیدر آباد، جامشورو اور ٹھٹھہ سمیت دیگر اضلاع کے 32 فیڈرز بند کردیے گئے ہیں ۔