22 اپریل 2014
وقت اشاعت: 0:41
خراب موسم کے باعث پی آئی اے کی متعدد پروازیں منسوخ
جیو نیوز - کراچی …ترجمان پی آئی اے کے مطابق موسم کی خرابی کی وجہ سے قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 552 اور پی کے 540 کو کراچی ایئر پورٹ پر واپس اتار لیا گیا۔جبکہ موسم کی خرابی کے باعث اندرون ملک متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 588 کو بہاولپور کے بجائے ملتان اتار لیا گیا۔۔اسکے علاوہ کراچی سے ملتان اور سکھر آنے اور جانیوالی پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں۔مزید برآں سندھ کے مختلف شہروں ملتان اور بہاولپور میں موسم کی خرابی کے باعث بھی پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہپرواز کی منسوخی فلائٹ سیفٹی کو مدنظررکھ کر کیا گیا ہے، اور مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائیگا۔